بنگلورو،3/جنوری(ایس او نیوز) وجیا پورہ حضرت سیدنا دادا پیر بابا ؒ کی درگاہ میں منعقدہ گیارہویں شریف کی تقریب میں ریا ست کر نا ٹک کے رکن کونسل رضوان ارشد ، کے پی سی سی اقلیتی شعبہ کے چیر مین وائی سعید احمد ،بنگلور ژون کے چیر مین مدبرو بنگلور دیہی ضلع کے چیر مین الحاج غوث خان عر ف مبارک سمیت کا نگریس پارٹی کے دیگر اہم قائدین نے شر کت کی۔ جملہ حا ضرین نے سورۂ اخلاص، درود شریف پڑھ کر حضرت سیدنا داد پیر بابا ؒ کو ایصا ل ثواب کیا اور بھائی چارگی و ملک کی ترقی و سلامتی سے متعلق دعائیں مانگیں۔اس موقع پر رضوان ارشد نے اپنے خیالا ت ظا ہر کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مر کز میں فرقہ پرست عنا صر کی ہم خیال پارٹی کی حکومت قائم ہوئی ہے، اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عنا صر حکومت کی شہ پر دن دہا ڑے کبھی دہشت گر دی کے نام پر تو کبھی گائے کی حفاظت اور کبھی لو جہاد کے بہانے مسلسل اقلیتوں کی جان و مال کا نقصان کر رہے ہیں۔ ان فرقہ پرستوں پر لگام نہیں کسا جاتاہے ، دوسری جانب ملک کی اقلیتیں بالخصوص مسلمانوں کو مختلف بہانوں سے تنگ کرنے کا کوئی موقع مر کزی حکومت ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ کے ایک تیر سے حکومت کئی شکار کر نے کے منصوبہ پر کار بند ہے جس کے تحت مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کے ائمہ اکا بر کے در میان دڑا ریں ڈا لنے سمیت با وقار مسلم تنظیموں کی تذلیل، مسلم خواتین کی مدد کے بہانہ شریعت میں بے جا مدا خلت اور دوسری جانب مر کزی حکو مت پردہ کے پیچھے سے جمہوری ملک ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے و یکساں سیول کوڈکے نفاذ کی جانب بھی گامزن دکھا ئی دے رہی ہے۔کے پی سی سی اقلیتی شعبہ کے چیر مین وائی سعید احمد نے ریاستی کانگریس حکومت کو ایک مثا لی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیانے پچھلے 5؍برسوں میں ریاست کو دہشت گر دی ،بد نظمی و بدعنوانی سے پا ک کر نے کے ساتھ اقلیتوں کے لئے قابل تعریف کار کر دگیاں انجام دی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبودی سے متعلق ساڑھے 300؍ کڑور کے بجٹ کو بڑھا کر سد ارا میانے دو ہزار ساڑھے سات سو کروڑ تک کر دیا۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے لئے تعلیمی ترقی سے متعلق مولانا ابو الکلام آزاد ؒ کے نام سے انگلش میڈیم اسکول کی شروعات کی ۔ غریب بچیوں کی شادی کے لئے شادی بھاگیہ اسکیم کی شروعات کی ۔ قبرستا نوں کی حصار بندی کے لئے رقم مختص کر نے کے ساتھ اقلیتوں کے روزگار کے ان گنت مواقع پیدا کئے۔ کے ایم ڈی سی کے ذریعہ لاکھوں بے روزگار افراد کے لئے کارو بار کے لئے لون کی شکل میں سہولتیں فراہم کی گئیں۔ سال رواں ریاست کے اسمبلی انتخاب میں اقلیتوں سے ہو شمندی کا مظا ہرہ کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کے پی سی سی بنگلور دیہی ضلع اقلیتی شعبہ کے چیر مین غوث خان نے کہا کہ اب سیاست کو مذہب سے الگ کر کے نہ دیکھیں بلکہ ایک سکیولر سیا ست ہی ایمان و عقیدہ کے تحفظ کا بھی ضا من ہے۔ مسلم دانشواران و ائمہ عظام سے انہوں نے گزارش کی کہ ملک کے موجودہ حالات سے عام مسلمانوں کو با خبر و ہوشیار کرتے رہیں اور تمام تر آپسی اختلا فات کو بھلاتے ہوئے ابھی سے آے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق ذہن سازی و حد بندی کریں۔ بصورت دیگر مزید مشکل حالات کا ہمیں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس مختصر سی مجلس میں کے پی سی سی بنگلور دیہی ضلع کے نائب چیر مین ایس کے اعجاز سمیت وجیا پورہ ٹا ؤن کانگریس صدر افضل پاشاہ ، نائب صدر فیصل و دیگر ار کان و لیڈران موجود رہے۔